لندن/جارحانہ کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم پاکستان کو فتح کرنے کے بعد اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے سری لنکا کے ساتھ کھیلے گی۔ ہندستان اور سری لنکا کاگروپ بی مقابلہ جمعرات کو اوول میدان پر کھیلا جائے گا۔ گزشتہ چمپئن ہندوستان نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو 124 رنوں سے شکست دی تھی ۔ اس کا مقابلہ اب سری لنکا کے ساتھ ہے جسے اپنے پہلے میچ میں اوول میں ہی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 96 رنوں سے شکست کھانی پڑی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 150 واں یک روزہ میچ ہوگا۔ ون ڈے سیریز کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب دو ٹیمیں اپنے اپنے 150 میچ پورے کریں گی۔ اس لحاظ سے اس مقابلے کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔ ٹیم انڈیا نے پاکستان کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہندستان نے بارش کے باوجود میچ میں تین وکٹ پر 319 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد پاکستان کو محض 33.4 اوور میں 164 رن پر ہی آل آ¶ٹ کردیا تھا۔ ہندستان نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت یہ میچ 124 رنوں سے جیتا تھا۔ ہندوستان کو اس گروپ میں ایک اور فتح سیدھا سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ کپتان وراٹ کی یہی کوشش رہے گی کہ سیمی فائنل کو دوسرے میچ میں ہی نمٹادیا جائے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف 11 جون کو آخری گروپ میچ میں کسی طرح کی کوئی گنجائش نہ رہے ۔ پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کے افتتاحی بلے باز روہت شرما (91) اور شکھر دھون (68) نے پہلے وکٹ کے لئے 136 رنوں کی شراکت داری کی تھی جبکہ وراٹ نے ناٹ آ¶ٹ 81 اور یوراج سنگھ نے 53 رن بنائے تھے ۔