چیمبراورآرپارتاجر وفدصوبائی کمشنر سے ملاقی

سرینگر//کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آرپارتجارت سے وابستہ تاجروں کے ایک وفدنے صوبائی کمشنر بصیراحمد خان کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران گزشتہ پندر روز سے کمان پل کو ہوئے نقصان سے معطل آرپار تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تقریباًتین سوتاجروں اور ہزاروں کنبوں جو اس تجارت سے منسلک ہیں ،تجارت کی معطلی سے متاثر ہیںاور اُ ن کا تازہ مال خراب ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کاسامنا ہے ۔صوبائی کمشنر نے موقعہ پر ہی ڈپٹی کمشنر بارہمولہ جو اس تجارت کے نوڈل افسر بھی ہیں ہدایت دی کہ وہ زیروپوائنٹ پر ایک ہنگامی میٹنگ کاانعقاد کرایں تاکہ تجارت کی بحالی کیلئے اس پل کی مرمت کی جائے۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق کی قیادت میں وفد نے صوبائی کمشنر کی کاوشوں کی ستائش کی ۔