سرینگر//فارسٹ ایڈوایزری کمیٹی کی 98 ویں میٹنگ سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ترقیاتی اور عوامی اہمیت کے 6 منصوبوں کو منظوری دی گئی ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کو ایک معقول نگرانی والا میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت دی تا کہ درختوں کی کٹائی کے وقت تمام ضروری اقدامات کئے جا سکیں اور جنگلاتی علاقوں پر کوئی منفی اثر نہ پڑے ۔ انہوں نے منظور شدہ کاموں کی بہتر ڈھنگ سے نگرانی کرنے اور اس سلسلے میں ہر تین ماہ میں رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ڈمپنگ سائیٹوں کے قیام پر بھی زور دیا ۔ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مال اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔