جموں//ریاستی حکومت نے چیف سیکرٹری بی بی ویاس کی نوکری میں 6ماہ کی توسیع کی سفارش کی ہے ، چیف سیکرٹری نومبر میں ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کابینہ نے پرپوزل پیش کیا ہے جسے آئندہ ایک دو روز میں مرکزی سرکار کو بھیج دیا جائے گا۔ بی بی ویاس 1986بیج کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ریاست میں مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انہیں گزشتہ اپریل میں بی آر شرما کی جگہ چیف سیکرٹری بنایا گیا تھا۔ بی بی ویاس تمام سیاسی جماعتوں کے چہیتے رہے ہیں کیوں کہ ان کے بیشتر لیڈران کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہے ، ریاستی اور مرکزی کابینہ میں بھی چیف سیکرٹری کو کئی وزراءکی حمایت حاصل ہے اس لئے توقع کی جارہی ہے کہ ملازمت میں توسیع کے بارے ریاستی حکومت کی سفارشات کو منظور کر لیا جائے گا۔