چیف جسٹس نے ایوان پارلیمنٹ میں بحث کی حالیہ سطح پر سوالات اٹھائے

نئی دہلی//یو این آئی// چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمن نے حالیہ برسوں میں قانون سازی کے عمل کے دوران پارلیمنٹ میں بحث کی سطح پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج بنائے گئے قوانین میں کوئی وضاحت نہیں ہے ۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جسٹس رمن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 75 ویں یوم آزادی کے پروگرام میں اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو قانون بنانے کے دوران پارلیمنٹ میں مکمل بحث ہوتی ہے اور نہ ہی بحث کی سطح پرانے قانون سازوں کی طرح ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں قوانین کی منظوری کے دوران وسیع اور تفصیلی بحث کی ایک صحت مند روایت تھی ، جس کی وجہ سے عدالتوں کے لئے ان قوانین کے مقصد کو سمجھنا ، تشریح کرنا اور جاننا آسان ہوتا تھا ، لیکن آج کل اس میں گراوٹ آئی ہے ۔