چیئرمین سٹیٹ کمیشن بیکورڈ کلاسزکی وفد گورنر سے ملاقات

جموں//چیئرمین برائے بیکورڈ کلاسز جیت لال گُپتا نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔چیئرمین نے گورنر کو کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے گورنر کو کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی کئی سفارشات کو منظور کرنے کے لئے گورنر کا شکریہ ادا کیا جن کا مقصد پچھڑے طبقوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔