سرینگر// ’چھڑی مبارک ‘کو صدیوں پرانی روایت کے تحت اتوار کو ہریالی اماوس کے موقع پر یہاں کے تاریخی شنکراچاریہ مندر میں لے جایا گیا۔اس موقع پرسرینگرکے علاقے میں تختِ سلیمان کی پہاڑی کی چوٹی پر واقع مندرکا احاطہ شنکھ کی آواز سے گونج اٹھا۔ چھڑی مبارک کے نگران کی قیادت میں منتخب سادھوو¿ں نے وید منتروں کے ورد کے ساتھ پوجا کی اور جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ چھڑی مبارک کوپیر کے روز سرینگر میں ہی ہا ری پربت پر’شاریکا بھوانی‘ مندر میں لے جایا جائے گا۔