بیجا پور// چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں پانچ اہلکار ہلکا ہوگئے جبکہ 10دیگر زخمی ہوگئے ۔نکسلیوں نے تلاشی کارروائی پر ماموراہلکاروں کو اپنا ہدف بنایا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے پانچ اہلکاروںکے ہلاک ہونے اور دس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔پولیس کے مطابق ایک نکسلی کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔پولیس کے مطابق ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی، یہ جھڑپ بیجاپور سکما بارڈر کے ترریم علاقے کے جونا گڑھ اور ٹیکلگڈا گاؤں کے پاس ہوئی ۔ یہ ہڈما کا گاؤں مانا جاتا ہے ۔ پچھلے 15 دنوں سے نکسلی وہاں جمع تھے ۔ دوپہر تک پولیس اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان زبردست فائرنگ جاری رہی ۔ادھر چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں چارنکسلیوں نے ماؤنواز تنظیم کوچھوڑکر پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی، جس میں تین خواتین شامل ہیں۔