’چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں‘

سرینگر// کانگریس کے سینئر لیڈرطاریق حمید قرہ نے کل اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ممبر پارلیمنٹ بنے کے لئے دمال مچی ہے اور ممبر پارلیمنٹ بنے کے لئے شور شرابہ ہے لیکن میں یہ سب چھوڑ کے آیا ہوں ۔قرہ نے بتایا  میں نے جن اصولوں کی بنیاد پر ممبر پارلیمنٹ ممبر شپ سے استعفی دیا تھا ان میں ابھی کوئی بدلاو نہیں آیا ہے ۔انہوں نے بتایا جب تک کشمیر میں غیر یقینی صورت حال کو حل نہ کیا جائے گا تب تک ممبر پارلیمنٹ بنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا مسئلہ کشمیر اس وقت ہند پاک برصغیر میںایک مسئلہ بن گیا ہے۔ قرہ نے بتایا ملک میں ایسی طاقتیں زور پکڑ رہی ہیں جو ملک کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔