بیجار پور//یو این آئی// چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع کے کوٹرو علاقہ میں کل نکسلیوں کے حملے میں ایک پولیس جوان ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس ذرا ئع کے مطابق نکسلیوں نے متعلقہ علاقہ میں امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) بم لگائے ہوئے تھے ۔ اسی دوران پولیس جوان گشت پر نکلے اور ان کا پیر بم پر پڑنے سے دھماکہ ہوگیا۔ اس وجہ سے ہیڈکانسٹبل تھلیندر کمار نایک شہید ہوگئے ۔ زخمی کانسٹبل امر ٹھاکر کو علاج کے لئے یہاں ضلع اسپتال لایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حملے کی اطلاع ملنے کے بعد فاضل پولیس فورس علاقہ میں بھیجی گئی ہے ۔