سرینگر // سرینگر میں چھانہ پورہ بائی پاس پر فورسز کے بنکر پر گرینیڈ پھینکا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ شام دیر گئے قریب 7بجے چھانہ پورہ بائی پاس پل کے نزدیک قائم 14بٹالین ایس ایس بی کیمپ کی طرف مشتبہ جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم پولیس نے کہا ہے کہ انہیں دھماکے کے بارے میں کوئی علمیت نہیں۔