سرینگر// چھانہ محلہ چھتہ بل میں جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے دیرینہ رکن عبدالغنی شیخ کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل ،چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع ، صوبائی چیئرمین محمد مقبول میر، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، ضلع خزانچی بارہمولہ غلام محمد لون، تحصیل چیئرمین اوڑی بشیر احمد وتھلو، تحصیل چیئرمین کنزر نصیر احمد خان، تحصیل سیکریٹری بونیار انعام الحق، تحصیل سیکریٹری پٹن شاہد احمد وانی نے چھانہ محلہ چھتہ بل جاکر عبدالغنی شیخ سے تعزیت پرسی کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔ وفد نے مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی کی اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔