کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوںمیں اس ماہ ہوئی تازہ برفباری کے دورافتادہ علاقہ جات کی سڑکوں پر سے برف نہیں ہٹائی گئی۔سب ڈویژن چھاترو کے علاقہ چنگام کے متعدد علاقہ جات کی سڑکوں پر آٹھ انچ سے زاید برف جمع ہے جن میں چنگام بونڑا سڑک، پہل گواڑہ کھواڑہ سڑک و وٹسر ڈانگرنالہ علاقہ جات کو جوڑنے والی سڑکیں شامل ہیںجن پر تین روز گزرجانے کے بعد بھی برف ہٹانے کا عمل شروع نہیںکیا گیا جسکی وجہ سے عوام کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقہ میں بجلی سپلائی کا حال بھی بے حال ہے اور لوگ چوبیس گھنٹوں میں محض چند گھنٹے ہی بجلی کا دیدار کرتے ہیں۔عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقوں میں سڑکوں سے برف فوری طور ہٹاکر بجلی کی سپلائی میں معقولیت لائی جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔