کشتواڑ//فارسٹ ڈویژن مڑواہ کے تحت پڑنے والے علاقہ چھاترو کے جنگلات سے بدھ کی دیر رات تین غیرملکی جنگل سمگلروں سمیت چار افراد کو محکمہ کے ملازمین نے اس وقت سامان کیساتھ گرفتار کیا جب یہ افراد نایدگام کے جنگلات سے قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کررہے تھے۔محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بتایا کہ ایک مضصوص اطلاع ملی تھی جسکے بعد ٹیم نے انھیں گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے قیمتی لکڑی ، لکڑی کے کٹر و دیگرسامان برآمد کیا اور انھیں موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا۔ان میں سے تین افراد کی شناخت غیرملکیوں کے طور ہوئی ہے جو نیپال سے تعلق رکھتے ہیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر ان جنگلات سے قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کررہے تھے جبکہ ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK06۔1150 کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ ڈی ایف او مڑواہ نے بتایاکہ چار افراد کو گرفتاری عمل میں لائی گی اور کمپارٹمنٹ نمبر 36نایدگام میں یہ کاوائی عمل میں لائی اور یہ بین ریاستی گینگ ہے جبکہ اسکی تحقیقات چل رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ علاقہ میں نقصان کا پتہ کرنے کیلئے ٹیم بنائی گی ہے جو اسکی مکمل تحقیقات کرے گی۔