چھاترو // دور دراز و پسماندہ علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اگر چہ عربوں روپے مختص کئے جاتے ہیں تاکہ ان پسماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی لا کر بے روزگاری اور غربت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے اسی کی ایک کڑی کے تحت گزشتہ برسوں میں ضلع کشتواڑ کے پسماندہ سب ڈویڑن چھاترو کو اس صف میں شامل کیا گیا قدرتی خوبصورتی و حسن سے مالا مال سرسبز جنگلات و دلکش نظاروں کے حسن جمال بکھیرتا کشتواڑ اننت ناگ شاہراہ کے دامن میں واقع سب ڈویڑن چھاترو میں کشتواڑ ڈولپمننٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید کی ذمہ داری دی گئی جس کی بنا پر آج چھاترو ریاست کی دوسرے سیاحتی مقامات کی طرز پر اپنی پہچان بنانے کی راہ پر گامزن دکھائی دے رہا ہے جس کی بدولت آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں مقامی سیاحوں کے علاوہ ریاستی و غیر ریاستی سیاح موسم گرما کے ایام یہاں سیر و تفریح کے لئے یہاں آکر قدرتی حسن سے مالا مال خوبصورت نظاروں و صحت افزا مقام پر لطف اندوز ہو رہے ہیں واضع رہے یہاں پر تعمیر آبی جھیل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں سیاح اپنی دوستوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں بنیادی سہولیات کی فقدان کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیت الخلا جیسی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی کے باعث باعث سیاح سخت مشکلات کا سامنا کرنے کو مجبور ہیں وہیں پینے کے صاف پانی کھانے پینے اور بیٹھنے کے انتظامات و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی سے سیاح پریشان ہیں مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ متعلقہ تعمیراتی ایجنسی نے تعمیراتی کو سرگرمیوں کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر معطل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو دشواریوں کا سامنا ہے مقامی لوگوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تعمیراتی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو سکے ساتھ ہی ساتھ سیاحوں کو بنیادی سہولیات بہم رکھ کر سیاحت کے فروغ کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کو غربت اور پسماندگی سے نجات مل سکے ۔