چھاترو / / دور دراز علاقوں کو سڑک رابطوں سے جوڑنے کے لئے اگر چہ حکومت آئے روز بلند و بانگ دعوے کرتی وہیں زمینی صورتحال اسکے بلکل برعکس دکھائی دے رہی ہے جس کی مثال چھاترو سب ڈویژن میں ملتی ہے۔ چھاترو کے بیشتر علاقے جہاں ابھی بھی سڑک رابطے سے محروم ہیں لوگوں کو کئی کئی گھنٹوں پیدل سفر کے بعد تحصیل صدر مقام چھاترو میں آنا پڑتا ہے سڑک رابطوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگوں، بیماروں و اسکولی طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان منقطع علاقوں میں ابھی بھی بیمار لوگوں و حاملہ خواتین کو پرانے زمانے کے طرز پر چارپائی پر اٹھا کر اسپتال منتقل کرنے کو مجبور ہوتے ہیں اس کے علاوہ اسکولی طلباء جن کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے روزانہ اس مشق سے گزرنا پڑتا ہے. ان دور دراز علاقوں میں سرکار کی جانب سے دیگر تعمیراتی سر گرمیوں کے لئے مواد جس میں سیمنٹ، ریت،بجری وغیرہ یا تو گھوڑوں پر لاد کر یا لوگ خود اٹھا نے کو مجبور ہوتے ہیں اس مشکلات کے ازالہ کے لئے اگر چہ آر اینڈ بی ڈویڑن چھاترو کی جانب سے چھاترو تا زلہ سڑک پر 5 برس قبل تعمیری کام شروع کیا گیا تھا لیکن کچھ دیر بعد محکمہ آر اینڈ بی کی عدم توجہی کی وجہ سے اس سڑک کی تعمیر کے کام کو بند کیا گیا کچھ زمین داروں کی زمینیں برباد کی گئی مگر سڑک تا حال تکمیل کے لئے منتظر ہے اس کو محکمہ آر اینڈ بی کی بد نظمی کہئے یا یہاں کی عوام کی بدقسمتی اگر چہ مذکورہ محکمہ نے ٹینڈر جاری کر ٹھیکیدار کو کام دیا گیا لیکن چند کلومیٹر میٹر کی کھدائی کے بعد تعمیری کام روک دیا گیا اب جبک5 سال گزر گئے اس سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں لیکن محکمہ آر اینڈ بی بے پرواہ نظر آ رہا ہے نہ ہی اس کی تعمیر و تجدید کے لئے کسی طرح کے اقدامات کرتا دکھائی نہیں دے رہا ہے . مقامی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام بحال کر کے علاقے کی پسماندگی اور روزمرہ کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ پریشانیوں سے نجات مل سکے ایک مقامی شہری حاجی غلام محمد کولی نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے مذکورہ سڑک کی تعمیر کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے لیکن عام لوگ ابھی تک اس سڑک سے استفادہ حاصل نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی کے باعث تعمیر شدہ سڑک پر اب دوبارہ زمینداروں نے قبضہ جما لیا لیکن محکمہ اس بات سے نا واقف ہے انہوں نے سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زلہ جیسے پسماندہ علاقے جہاں گوجر طبقہ کے رہائش پذیر ہیں کی تعمیر و ترقی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کا خمیازہ یہاں پر لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ زلہ کے لئے سڑک رابطہ نہایت ہی ضروری ہے لیکن محکمہ تعمیرات عامہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے انہوں نے سرکار و انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد بحال کر کے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں ۔