چوگل ہندوارہ میں آگ ،4 دکانیں خاکستر

سرینگر//شمالی کشمیر کے چوگل ہندوارہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 4دکانیں خاکستر ہوگئیںجس دوران لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔ ہندوارہ کے میدان چوگل علاقے میں سحری کے وقت ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً تین دیگر دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔اگر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، پولیس عملہ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس دوران چار دکانیں اور اس میں موجود املاک خاکستر ہوگئی۔