کپوارہ//چوگل ہندوارہ کی پولیس چوکی میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے کئی لوگو ں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کے علاوہ دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔ایس پی ہندوارہ نے لوگو ں کے مسائل بغور سنے اور کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پولیس عوامی دربار کا انعقاد کر رہی ہے ۔اس دوران لوگو ں نے اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کیا او ر ایس پی مو صوف نے کہا کہ پولیس ہر وقت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے پیش پیش ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پولیس نظم و ضبط کی پابند ہے اور کبھی بھی انتقامی کاروائی نہیں چاہتی ہے بلکہ عوام اور وپولیس کے درمیان رشتو ں کو استوار کرنے کی کوشش میں ہے ۔