عاصف بٹ
کشتواڑ//پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بیشمار صلاحیت کے کھلاڑی پیدا ہوے ہیں جنہوں نے نہ صرف ضلع اور یوٹی سطح پر نام کمایا ہے بلکہ قومی سطح پر بھی ضلع کے نام روشن کیا ہے لیکن وسائل کی عدم دستیابی سے انکی صلاحتیںدفن ہوکررہ جاتی ہے۔ اگرچہ ضلع کشتواڑکی عوام کو پہلے کی سرکاروں نے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کے بڑے بڑیوعدے کئے لیکن آج تک یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے اور کشتواڑ ضلع دورجدید میں بھی سپورٹس اسٹیڈیم سے محروم ہے۔ متعدد مرتبہ ضلع ہیڑکواٹر میں اسٹیڈیم کیلئے زمین کی نشاندہی کی گی لیکن نامعلوم وجوہات کی بناپر اآج تک کوئی کام نہیں ہوا۔ اگرچہ پاڈر میں امسال سٹیڈیم تعمیر کیا گیا جبکہ پلماڑ علاقہ کیلئے بھی اسٹیڈیم دیا گیا لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہ ہوئی ۔ جسے ضلع کے کھلاڑیوںاور کھیل شائقین میں سخت مایوسی ہے۔ اگرچہ چوگان میدان میں کھلاڑی اکر اپنی صلاحتیں دکھاتے ہیں لیکن وسایل کی عدم موجودگی کے سبب انکی صلاحتیں دفن ہوکرہرجاتی ہے ۔ہرسال کرکٹ ٹورنامنٹ چوگان میں ہوتے ہیںجہاں قومی سطح کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں لیکن بہتر سہولیات نہ ہونے کے سبب کھلاڑی یہاں آنے کو کم ترجیح دیتے ہیں۔ قصبہ کشتواڑ میں موجود تواریخی چوگان گراونڈ جو پانچ سوکنال پر مشتمل سرسبز میدان ہے۔