جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر نے گورنر کو محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں اور راشن کی تقسیم کاری بالخصوص ریاست کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو غذائی اجناس فراہم کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے وزیر کی ان کوششوں کو سراہا کہ ریاست کے 74لاکھ بی پی ایل مستحقین کو وقت پر راشن فراہم کی جاتی ہے ۔