چوتھے روز بھی کوئی فوتیدگی نہیں| مزید 110متاثر

سرینگر //جموں و کشمیر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52 ہزار 532 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14 مسافروں سمیت مزید 110افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29ہزار 430تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل چوتھے دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد 4422بنی ہوئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 110افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 26جبکہ کشمیر میں 84 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84 متاثرین میں 5افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 79افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 45، بارہمولہ میں 15، بڈگام میں 7، کپوارہ میں 2، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 4،کولگام میں 1 جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 630ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل چوتھے دن بھی کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2249بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران  26افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 17افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے کے کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ جموں میں 3،ادھمپور میں 1،راجوری میں 5،ڈوڈہ میں6، کٹھوعہ میں 1، سانبہ میں 1، پونچھ میں 7 اور ریاسی میں2افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 23ہزار800تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل چوتھے دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 2173بنی ہوئی ہے۔ 
 

ملک میں23ہزار سے زائد مثبت

نئی دہلی/یو این آئی/ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ جو بدھ کے روز 18،870 نئے کیسز سے زیادہ ہیں ۔ بدھ کو ملک میں 65 لاکھ 34 ہزار 306 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 88کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 578 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار 880 ہو گئی ہے ۔دریں اثنا ء مزید 28،718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار 898 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 5500 کم ہو کر دو لاکھ 77 ہزار 020 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 311 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،48،062 ہو گئی ہے ۔