کشتواڑ//ضلع کے طلاب کے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لئے فوج کی جانب سے چوتھی سے گیارہوہیںجماعت کے طلاب کی مدد کیلئے ضلع کے چنگام علاقہ میں 8جنوری2019سے ٹیوشن کلاسز کا اہتمام کیا گیا، تاکہ طلاب آنے والے سیشنل اور بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ان کلاسوں کو منعقد کرنے کا مقصد چوتھی سے گیارہوہیں جماعت کے طلاب کو مختلف مضامین میںبہتر کار کردگی دکھانا ہے اور ان علاقوں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔اس پروگرام سے علاقہ میں ماضی میں بھی مثبت نتائج بر آمد ہوئے ہیںکیونکہ دور افتادہ علاقہ کے طلاب کو متعدد سکولوں کے اساتذہ کی پینل سے تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ فراہم ہوا، جس سے انہیں اپنے تعلیمی معیار میںبہتری کا موقعہ فراہم ہوا۔ان کلاسوں سے 58۔ طلاب مستفید ہو جائیں گے۔مقامی لوگوں اور طلاب نے فوج کی جانب سے کی گئی ان کاوشوں کی ستائش کی۔طلاب نے یہ ٹیوشن کلاسز منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔