چند تعیناتیاں و تقرریاں

سرینگر// انتظامیہ نے محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرر ی کے منتظر آئی سی اے ایس، شکیل مقبول کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس کشمیر تعینات کیا جبکہ ڈائریکٹر پھولبانی فاروق احمد راتھر کو نوڈل افسر نامزد کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کے مطابق شکیل مقبول کو ڈُپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ(نارتھ) کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ خزانہ میں’پی ایف ایم ایس‘ معاملات کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق کشمیر کے مغل باغات شالیمار باغ اور نشاط باغ کی بحالی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کیلئے ایک افسر کو نامزد کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق ڈائریکٹر  پھولبانی کشمیر فاروق احمد راتھرکو کشمیر کے مغل باغات ،شالیمار باغ اور نشاط باغ کی بحالی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت کی شق 3.4 میں درج کاموں کی انجام دہی کے لیے نوڈل آفیسر ہوں گے۔