سرنکوٹ//سرنکوٹ میں ضلع انتظامیہ پونچھ کی ہدایت پر سرکاری اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ گزشتہ روز چندی مڑھ علاقہ میں 233کنال اور 19مرلے اراضی سے قبضہ ہٹایا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار فضل حسین شاہ کی قیادت میں محکمہ مال کے ملازمین اور پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ گائوں میں سرکاری اراضی پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کا عمل شروع کیا ۔تحصیلدار سرنکوٹ نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران 233کنال سے زائد رقبہ سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے جبکہ اس سلسلہ میں کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔