سرینگر// چندپورہ ہارون میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فردوس کالونی چند پورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی گذشتہ 2ماہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دن میں چند ہی گھنٹے بجلی فراہم ہورہی ہے اور اس میں بھی کئی بار کٹ لگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی سپلائی میں معقولیت نہیں لائی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔