اوڑی//چندن واڑی اوڑی میں قائم بیلے پل میں دراڑیں پڑنے سے لوگوں میں تشویش پیداہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس پل پربھاری گاڑیوں کے چلنے سے دراڑیں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ روڈس اینڈبلڈنگس نے پل کی تعمیر کے دوران اس پر لوہے کی راڈیں بچھائی تھیں تاکہ کوئی بھاری لوڈ سے لدی گاڑی اس پر سے نہ گزرے۔انہوںنے الزام لگایا کہ چندٹرک ڈرائیور جوعلاقے میں چونالوڈ کرکے اس پل پر سے گزرتے ہیں نے یہ راڈیں اُکھاڑ دیں۔جس کی وجہ سے اس پل میں شکاف پڑنے کے علاوہ یہ پل ہلنے بھی لگا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پل کی مرمت کی جائے تاکہ کوئی حادثہ رونمانہ ہو۔ادھرمحکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوانجینئراوڑی امتیازاحمد نے بتایا کہ پل پر اسٹیل بریکیٹنگ لگانے کیلئے ٹینڈرجاری کئے گئے ہیں اورایک ٹھیکیدارکوکام سونپاگیاہے جوچنددنوں میں شروع ہوگا۔