زاہد بشیر
گول// علاقہ چنا میں چیتے کے حملے میں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں بعد میں سب ضلع ہسپتال گول لایا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ چنا علاقے میں یہ لوگ مویشیوں کے ساتھ گئے ہوئے تھے اس دوران اچانک چیتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ پہلے ایک پر حملہ کیا جب دوسرے اس کو بچانے کے لئے آئے تو ان کوبھی زخمی کر دیا۔اس طرح تینوں کو چیتے نے نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ۔اس دوران یہاں پر دوسرے لوگ جو وہاں مویشیوں موجود تھے انہوں نے کافی شور مچایا اور چیتا یہاں سے نکل گیا اور مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال گول لایا گیا جہاں انہیں ٹیکے لگائے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران کئی بھیڑ بکریاں لاپتہ ہیں۔زخمیوں کی شناخت پریم سنگھ ولد امر چند، رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ اور فردوس احمد ولد نزیر احمد ساکنان چنا، پنچایت گنڈی گگرسولہ کے طور ہوئی ہے۔