ٹی ای این
سرینگر//ایک اہم پیش رفت میں، چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ (CVPPL) اور چھتیس گڑھ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (CSPDCL) کے درمیان یہاں پاور پرچیز ایگریمنٹ (PPA) پر
دستخط کیے گئے۔معاہدے پر CSPDCL کی جانب سے آراے پاٹھک،ای ڈیRA&PM اورسی وی پی پی ایل کی جانب سے گروپ جنرل منیجر (منصوبہ بندی) امرک سنگھ نے سی وی پی پی ایل ، این ایچ پی سی لمیٹڈ اور سی ایس پی ڈی سی ایل کے افسران کی موجودگی میں دستخط کئے۔پی پی اے اس پروجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی تاریخ سے 40 سال کی مدت کے لیے درست ہوگا۔