چنئی/ ایم ایس دھونی ایسے کرکٹر ہیں جو اپنے جذبات ظاہر نہیں ہونے دیتے۔ میدان میں حالات کیسے بھی ہوں دھونی نارمل رہتے ہیں اور اسی لئے انہیں کیپٹین کول بھی کہا جاتا ہے۔ حالانکہ آئی پی ایل 2020 سے پہلے چنئی پہنچتے ہی دھونی جذباتی ہو گئے۔ دھونی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ چنئی سپر کنگس نے انہیں بہتر کھلاڑی بنایا ہے اور فرنچائزی نے مشکل حالات سے نمٹنے میں ان کی مدد کی ہے۔اسٹار رپورٹس کے شو پر دھونی نے بڑا بیان دیا اور کہا’ سی ایس کے نے مجھے ہر چیز میں اصلاح کرنے میں مدد کی، یہ انسانی پہلو ہو یا کرکٹ، میدان کے اندر اور باہر مشکل حالات سے نمٹنا اور اچھا کرتے ہوئے انکساری کا مظاہرہ کرنا‘۔سی ایس کے کے فین ایم ایس دھونی کو پیار سے’ تھالا‘ کہتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ انہیں جو پیار اور احترام ملا وہ خاص ہے۔ دھونی نے کہا ’ اصل میں تھالا کا مطلب بھائی ہوتا ہے۔ فین نے مجھے جو پیار دیا ہے یہ اس سے پتہ چلتا ہے‘۔ انہوں نے کہا’ میں جب بھی چنئی یا جنوبی ہندوستان میں جاتا ہوں تو وہ کبھی مجھے نام لے کر نہیں بلاتے، وہ مجھے تھالا کہتے ہیں اور جیسے ہی مجھے کوئی تھالا کہتا ہے وہ اپنا پیار اور احترام دکھاتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ سی ایس کے کا فین ہوتا ہے‘۔بتا دیں کہ دھونی کو عالمی کپ کے بعد سے ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ان کی جگہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ ابھی یہ طئے نہیں ہے کہ وہ ٹیم انڈیا میں واپسی کریں گے یا نہیں۔ فی الحال دھونی دو دنوں سے چیپاک اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔