گاندربل//چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ سیزن 3 کا فاتح لا ئینز گاندربل جس نے فائنل میچ میں شالہ بگ بلاسٹر کو 30 رنوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنی نام کرلی۔چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ کے فائنل مقابلے میں لائینز گاندربل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئیمقررہ 20 اوروں میں 9کھلاڑی کے نقصان پر 166 رن بنائے۔شیخ تصدیق نے 30 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رن بنائے۔اعجاز احمد نے 22 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے جبکہ دانش مظفر نے 16 گیندوں پر 35 رن بنائے۔ہدف کے تعاقب میں شالہ بگ بلاسٹر کی پوری ٹیم 18.4 اوروں میں صرف 136 رن بناکر سمٹ گئی۔ اسطرح لائینزگاندربل نے 30 رنوں سے چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔لائینز گاندربل کے گیند باز سلیم ڈار نے 4 اوروں میں 24 رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لائینزز گاندربل نے کو چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ سلیم ڈار کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ عرفید کھانڈے کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فائنل میچ میں کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار راجہ ارشاد احمد کو پورے ٹورنامنٹ کی بہترین رپورٹنگ کرنے پر مومنٹو پیش کیا گیا۔فائنل میچ کے دوران ٹورنامنٹ کے انتظامیہ نے ٹی 20 بلاسٹ شالہ بگ 2023 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے لئے 5500 روپے داخلہ فیس جبکہ فاتح ٹیم کو کپ اور نقد 50 ہزار دیئے جائیں گے ۔