Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستاں میری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 17, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کسی بھی قوم اور ملک کی سب سے بڑی دولت اُس کے نو جوان اور بچے ہوتے ہیں ۔ یہی لوگ مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ۔ اگرچہ اس وقت ہمارے جوان نسل کے لئے ترقی کی اونچائیاں چھونے کی راہ میں بہت ساری دشواریاں اور مشکلات حائل ہیں مگرہمیںجواں پود میں خود اعتمادی اور خدا اعتمادی بہر صورت پیدا کرنا ہوگی ۔ یہ سب جہد مسلسل کے بغیر ممکن نہیں۔ قوم کے بڑھے بزرگوں کی عمریں ظلم و فساد کی آب و ہوا میں بسر ہو ئیں ،جب کہ نوجوان تازہ دم ذہن ، نئے خون اور نئی امنگیں لئے ستاروں پر کمند ڈالنے کو بے تاب ہیں ، وہ ابترحالات اورشدائد و تکالیف میں بھی جینے کے فن سے آشنا ہورہے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ ارضِ کشمیر حضرت شیخ نور الدین ؒ نورانی جیسے اولولعزم ولی کا مسکن اور بڈشاہ جیسے سلاطین کا پا یہ تخت رہا ہے۔ یہ خطہ دنیا میں علم و ادب کی بہت بڑی آماج گاہ رہا ہے ، مگر اُنیسویں صدی کے اوائل سے اس قوم کی قدر و قیمت جانوروں سے کم ہو تی رہی ہے ۔ یہ جسوروغیور قوم انگریز نے ۷۵؍ لاکھ نانک شاہی کے عوض نیلام کر دی تو ایک صدی تک وطن مالوف ڈوگرہ مہاراجوں کی ذاتی جاگیر بنا ، ان دنوں چپے چپے پر ظلم و جبر کا دور دورہ تھا ، غلامی کی زنجیریں تھیں ، غربت تھی ، ناخواندگی تھی ، بیماری اور بھوک تھی ۔ کشمیر کی تاریخ کا یہ ایک د رد ناک باب ہے۔ 
 جنت بد اما ں وادیٔ کشمیر کے برف پوش پہاڑ ، سر سبزو شاداب مرغزار ، ہنستے گاتے ندی نالے، جھیل جھرنے اور آبشار ، ہر ے بھر ے کھیت کھلیان اور دلآویز گلستان اس سرزمین میں ہر کشمیری کی میراث ہے ۔ یہ خطہ ذہانت و فطانت اور خداداد کاریگریوں اور ہنرمندیوں میں یکتا رہا اور زمانہ قدیم سے ہی دنیا بھر کے لوگ یہاں سیر وسیاحت کے لئے اور دوستان ِ خدا تبلیغ واشاعت ِدین کے لئے آتے جاتے رہے ۔ان میں سے کہیں ایک اسی جنت کی کشش وجاذبیت میں محو ہوکر اس کی مہکتی مٹی میں آسودہ بھی ہوئے ۔ رشک ِارم سر زمین کشمیر  نے ہرایک کو گلے لگایا ، مگر وقت وقت کے شاہوں اور جابرین نے اس دریادلی کا صلہ ہمیں صدیوں سے غلامی، محکومی اور مظلومیت  کی صورت میں اتنا دیا کہ ہم اپنے پیدائشی بنیادی حقوق تک کو بھول گئے ۔ ہم پر عائد بندشوں اور قدغنوں نے ہماری زندگیاں تلخ بنا دیں۔اس کی ایک جھلک یہ ہے کہ آج جابجا لا تعداد ریاستی نوجوان بے روز گار ی کے سبب در بدر پھر رہے ہیں۔ وہ ملک کیا پھلے پھولے گا جہاں بے کاری کی وجہ سے لوگ نانِ شبینہ کے محتاج ہوں ۔ ہمارا کشمیر قدرت کے عطایا سے تہی دامن نہیں کہ ہمیں روٹی مہیا نہ کر سکے۔بفضل ِخدا وادیٔ کشمیر اللہ کی عطاکردہ دولتوں سے مالامال ہے ، ہمارے پاس معدنیات کے خزانے ہیں ، کھیت کھلیان کی سر سبزیاں ہیں ،جنگلات کے انمول ثمرات ہیں ، پانیوں کی فراوانیاں ہیں ، وادی کے چپے چپے میں بیش قیمت لعل وجواہر کے خزانے ہیں لیکن کیا کریں ہمارے اربابِ سیاست کو توفیق ہی نہیں کہ ان گنج ہائے گراں مایہ سے عوام کو مستفید ومستفیض ہونے کی منصوبہ بندیاں کریں۔افسوس کی ہماری صنعت و حرفت اور دست کاریاں بھی اسی وجہ سے روبہ زوال ہیں ۔ آج سے صرف ایک سو سال پیشتر اقوام عالم میںکشمیری انہی چیزوں کی وساطت سے تردماغ و چرب دست مانے جاتے تھے ،انہی کی بدولت کشمیر کے لاکھوں لوگ اپنا گزر بسر کرتے تھے ،مگر کہاں ہیں آج ہمارے وہ شہرہ ٔ آفاق شال دوشالے جنہوں نے کشمیر کا نام عالم میں روشن کر دیا تھا اور جن کو شاہان ِ مغرب فخراً زیب تن کرتے تھے ؟ افسوس ! ہم نے غفلتوں کی حدکر کے نہ صرف اپنی ہُنرمندیاں اپنے ہاتھ نیلام کر دیں بلکہ شاید ہی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا ہو  جس میں ہم نے اپنی نکیل غیر وں کو نہ تھمادی ہو۔نتیجہ یہ کہ آج ریاست کا رہا سہا تشخص بگاڑ نے اور مسخ کرنے کے لئے ہم35 Aاور دفعہ 370کی بقا ء کے لئے واویلا کر رہے ہیں اور کوئی ہماری نہیں سن رہا۔ ہم نے اپنی زرعی زمین پر بڑی بڑی عمارتیں بنا کر اجنبی کمپنیوں اور غیر ریاستی باشندوں کو کرایہ پر د ے ڈالیں اور اپنی نئی پود کو بے کار ی کے دلدل میں دھکیلا ۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم دوسروں پر اُنگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریباں میں بھی جھانکیں ، تبھی ہم اس دلدل سے نکل باہر آنے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔ یا درکھئے کوئی قوم یا ملک جب تک زراعت ، باغوانی ، صحت عامہ اور تعلیم و تربیت کے شعبوں میں خود کفیل نہ ہو تب تک اُس کا محرومی اور محکومی کے اندھے کنویں سے باہر آنا ممکن ہی نہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ جدید زندگی کی ضرورتوں کا فہم وادراک کر کے تمام شعبوں میں نئی نسل کی صلاحیتوں کو بہتر پلاننگ سے کھپا دیں تاکہ ہمارا مستقبل ماند نہ پڑ جائے اور کامیابی کے زینے چڑھنے میں پیچھے نہ رہیں ۔ 
  9469679449
[email protected] 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025
کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?