سرینگر //چستی کالونی مہلفق برزہامہ میں منگل کی رات نقب زنوں نے ایک گھر سے زیورات اور نقدی اڑا لی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چوروں نے غلام محمد جعفری ساکنہ چستی کالونی ملفق برزہامہ کے گھر میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو نقب لگا کر گھر میں رکھے گے زیورات اور نقدی اڑالی ہے۔لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ ایک نوجوان نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن نوجوان کی پٹائی کرکے وہ جائے واردات سے فرار ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔