چسانہ میں ٹیمپو حادثہ ، 5افرادزخمی

 مہور//ریاسی کے چسانہ سنگلی کوٹ علاقے میں ایک ٹیمپو حادثے کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ٹیمپو زیر نمبر Jk20 /6751سنگلی کوٹ ۔چسانہ روڈ پر چلتے ہوئے سڑک سے لڑھک کر لگ بھگ ایک سو فٹ نیچے جاگرا جس کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کی شناخت 32سالہ ڈرائیور محمد رفدیق ولد حبیب اللہ ساکن تھالکوٹ ، 27سالہ محمد فاروق ولد عبدالعزیز ساکن تھالکوٹ ، 26سالہ چنکلہ دیوی زوجہ گل چین سنگھ ساکن مالی کوٹ، 22سالہ جمشید احمد ولد محمد ایوب ساکن ممنکوٹ ، 2سالہ دیپا ٹھاکر دختر گل چین سنگھ ساکن مالی کوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ایس ایچ او چسانہ علی عمران نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ تمام زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے ۔