سر ی نگر//گورنر اِنتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی عوامی رابط مہم کے ایک حصے کے طور پرگورنر کے مشیر کے وِجے کمارآج یعنی 16؍جولائی 2019ء گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار میں3 بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک عوام اور وفود کے ساتھ حاضر رہیں گے ۔خواہشمند افراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ اِن اوقات اور دِن کے دوران مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کو حل کراسکتے ہیں۔