بڈگام//5فروری کو وادی کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث چرار شریف کی زیارت کا مخروطہ ،جو اپنی جگہ سے کھسک کر ایک جانب جھک گیا تھا،کی مرمت کرکے اس کو پھراپنی اصل حالت پر لایاگیا۔تحصیلدار چرار شریف ناصر آوان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ حضرت شیخ نورالدین نورانیؒ کی زیارت گاہ کے مینارکامخروطہ جو5 فروری کوآنے والے زلزلے کے جھٹکے سے ایک جانب جھک گیا تھا،کو بدھ کے روز اپنی جگہ پر نصب کرکے زیارت کی شان بحال کردی گئی۔