سرینگر//چترہامہ سرینگر کا ایک وفد اپنی پارٹی کے صوبائی صدر کشمیرمحمداشرف میر اور نٹگمرگ کے متعدد ورکروں نے سینئر نائب صدر غلام حسن میر سے ملاقات کی۔ ادھر موتی محلہ، میر بیڑی حضرت بل سے جمعرات کو کئی سیاسی کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ڈی ڈی سی ممبرشبیر احمد ریشی کی موجودگی میں ایک وفد اشرف میر سے ملاقی ہوا اور علاقے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ میونسپل حدود میں نہیں آتا تھا لیکن اچانک جوڑدیاگیا۔انہوں نے گذارش کی کہ علاقہ کو دیہی زمرہ میں ہی رکھاجائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کی شکایت کی اور صوبائی صدر سے گذارش کی کہ اس کو جلد حل کرایاجائے۔ وفد کو پارٹی کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اشرف میر نے کہاکہ وہ لوگوں کے جائز مطالبات کومتعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھاکر حل کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ادھر غلام حسن میر سے ملاقات کے دوران وفد نے ٹنگمرگ میں لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میںجانکاری دی۔ وفد نے کہاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی اور بجلی کی بہت زیادہ قلت ہے، جنوری میں برف باری کے بعد صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ وفد نے شکایت کی کہ ٹنگمرگ قصبہ اور اِس کے مضافاتی علاقہ جات میں سڑکوں کی حالت خستہ ہے ۔ غلام حسن میر نے وفد کو یقین دلایاکہ وہ اُن کے جائزمسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھاکر اِن کے جلد ازالہ کی کوشش کریں گے۔اس دوران غلام حسن، محمد افضل موتی، محمد قاسم، اشفاق ساقا، غلام حسن موتی کے علاوہ دیگر افراد اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر پارٹی ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظرمحی الدین، چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر ملک آفتاب، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، انچارج جنوبی کشمیری کارڈی نیٹر شوکت غیور اندرابی، ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد ریشی، محسن ظفر شاہ، مومن بیگ، شوکت جونٹی اور امتیاز راتھربھی موجود تھے۔