جموں//چاڑک برادری کے صدر راجیو چاڑک کی صدارت میں میٹنگ منعقدہوئی جس میں برادری کے ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں مطالبہ کیاگیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پرریاست جموں وکشمیرمیں عام تعطیل کااعلان کیاجائے۔راجیوچاڑک نے کہاکہ اگرریاست کے سابق وزیراعلیٰ شیخ محمدعبداللہ کے جنم دن کے سلسلے میں ریاست میں عام تعطیل کی جاتی ہے تومہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پرکیوں نہیں۔اس لیے برادری کازوردارمطالبہ ہے کہ مہاراجہ کے جنم دن کوریاست میں عام تعطیل کااعلان کیاجائے ۔ دریں اثنامہاراجہ کے جنم دن 23 ستمبرکوبڑے پیمانے پر منانے کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ چاڑک نے ریاست کے عوام سے کہاکہ وہ مہاراجہ کے جنم دن کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور مہاراجہ کوشردھانجلی بھینٹ کریں۔مہاراجہ کے جنم دن کے پیش نظر راجپوت سبھاڈوگرہ ہال سے ایک ریلی نکالی جائے گی جوکہ جموں شہرکے مختلف بازاروں سے گذرتے ہوئے توی پل پر مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے قریب اختتام پذیرہوگی۔