چاڈورہ میں پولنگ مرکز کے نزدیک فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین زخمی

سرینگر/ایک خاتون سمیت تین شہری جمعرات کو وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے میں اُس وقت زخمی ہوگئے جب فورسز اور مظاہرین کے درمیان ایک مقامی پولنگ مرکز کے نزدیک جھڑپیں ہوئیں۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ مظاہرین نے بڈگام ضلع کے ہفرو گائوں میں فورسز پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ فائر کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کی کارروائی میں ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

زخمی خاتون کو علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ باقی ماندہ دو زخمیوں کا علاج چاڈورہ اسپتال میں جاری تھا۔

سرینگر۔بڈگام پارلیمانی نشست پر لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔