ڈورو //ڈورو شاہ آباد کے چانگو علاقہ میں ایک شہری درخت سے گر کر فوت ہو گیا ۔40سالہ محمد شفیع بٹ ولد محمد رمضان ساکنہ چانگو اخروٹ کے پیڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ،اگر چہ مذکورہ شخص کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بیچ راستے ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا۔مذکورہ شخص پیشے سے مزدور تھا اور وہ اپنے پیچھے اہلیہ دو بیٹیوں کو چھوڑ گیا ہے ۔ادھر قاضی گنڈ میںگذشتہ دنوں سڑک حادثے میں زخمی ہوا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔25سالہ محمد لطیف میر ولد غلام نبی میر ساکنہ چندن پاجن قاضی گنڈ رواں مہینے کی 07تاریخ کو دامجن کے قریب اُس وقت شدید زخمی ہو ا تھا جب وہ اپنی بائیک پر کہیں جارہا تھا ،اس بیچ مذکورہ نوجوان کو صورہ میڈیکل انسچوٹ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل صبح 06بجے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس دورانشمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ ہندوارہ میں سڑک حادثہ کے دوران نصف درجن افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارہ مولہ سے ہندوارہ کی طرف آ رہی ایک تویرا سومو گا ڑی زیر نمبر JK05B/4363لنگیٹ کے مقام پر سورایو ں سمیت کھڑی تھی کہ اس دوران بارہ مولہ سے ہندوارہ کی طرف آ رہی ایک لو ڈ کیر ئر زیر نمبرJK05C/2325نے تویرا گا ڑی کو ٹکر مار دی جس کے کے دوران تویرا گا ڑی نالہ میں جاگری ۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ لو ڈکیرئر گا ڑی کے ڈرائیور نے وہا ں سے جانے کی کو شش کی کہ ہندوارہ سے سوپور کی طرف ایک ٹپر گا ڑی زیر نمبر JK04/6951نے لو ڈکیر ئر کو ٹکر مار جس کے دوران تینو ں گا ڑیو ں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ اس حادثہ میں نصف درجن افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ اور سب ضلع اسپتال لنگیٹ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا جن میں فاروق احمد شیخ ساکن لنگیٹ اور روبینہ بانو کو زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ روبینہ کی حالت ناز ک ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔