عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر جمعہ سے شروع ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ نے بدھ کو سبھی لوگوں سے کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں چاند دیکھنے کی کوشش کرکے اطلاع دیں۔ شام کو سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شوال کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا عید الفطر جمعہ کو ہوگی۔