عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں محرم الحرام (اسلامی نیا سال)کا مہینہ بدھ 17 جون 2026 کو شروع ہوگا۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کسی بھی حصے سے محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا، یکم محرم الحرام 17 جون 2026 بروز بدھ ہو گا۔جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن، خوشحالی، ہم آہنگی اور عوام کی بھلائی کے لئے دعا کی۔