بانہال // جموں ۔سرینگر شاہراہ چار روزتک بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال ہوئی ۔جس کے بعد ٹریفک حکام نے جموں سے وادی کشمیر کی طرف مختلف مقامات پر درماندہ ٹریفک کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی تاہمجمعرات کی صبح سے ہی جموں اور ادہمپور سے نکلا ٹریفک شدید ٹریفک جام کا شکار ہوگیا اور ہزاروں مال اور مسافر ٹریفک سست رفتاری کا شکار ہے۔ جمعرات صبح سے ہی نگروٹہ، بن تالاب اور ناشری ٹنل کے آر پار ٹریفک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی ہوئی اور کئی گھنٹوں کے بعد ہی مسافروں کو ٹریفک جام سے کچھ راحت ملی اور ٹریفک رواں ہوا جو اور نہایت ہی سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا اور یہ سلسلہ جمعرات کی شام تک جاری تھا۔شاہراہ پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے جمعہ کیلئے بھی شاہراہ ہر درماندہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ جموں سے وادی کشمیر کی طرف نکلی سینکڑوں مال اور مسافر گاڑیوں کو اپنی منزلوں تک پہنچایا جا سکے۔