گوررگرام//انسٹی چیوٹ آف چارٹرڈاکونٹنٹس آف انڈیا کے جموں کشمیراورلداخ شاخ کوپہلی بار انسٹی چیوٹ کے71ویں سالانہ تقریب کے موقعہ پردرمیانہ درجے کے زمرے میں ملک کا دوسرا ممتازبرانچ ہونے کا اعزازدیاگیا۔یہ اعزاز مہمان خصوصی ممبرپارلیمنٹ ارن سنگھ نے برانچ کوپیش کیا جس کی نمائندگی چیئرمین چارٹرڈاکونٹنٹ للت کمار گپتا،سابق چیئرمین چارٹرڈاکائونٹنٹ شیلی رازدان اورنکل صراف سیکریٹری کررہے تھے۔یہ اعزازہرسال انسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف انڈیاملک بھر کے تمام خطوں میں مختلف زمروں میں انسٹی چیوٹ کی شاخوں کو بہترین کارکردگی کیلئے عطاکئے جاتے ہیں ۔چیئرمین للت کمارگپتا کی قیادت میں انسٹی چیوٹ نے کامیابی کے ساتھ متعددپیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام ورچیول اورفزیکل موڈ میں دیئے جن میں قومی اور بین الاقوامی مقرروں نے تقاریر کیں۔ برانچ نے طلاب کیلئے متعددکورسوں کااہتمام کیا۔اس کے علاوہ سماجی شعبے میں بھی انسٹی چیوٹ نے متعددپروگراموں میں حصہ لیا جن میں شجرکاری،سوچھ بھارت مہم ،کووِڈ- 19مواد کی تقسیم اورضرورت مند طلبہ کو لباس فراہم کرنا شامل ہیں ۔