جموں//نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی نائب صدربملالتھرانے کہاہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ،بجلی کی اضافی کٹوتی اورپانی کی قلت سے گھریلوخواتین کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔بملالتھرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی مرکزی حکومت بالخصوص پی ڈی پی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوپوراکرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دعوئوں اورزمینی حقائق میں زمین آسمان کافرق ہے ۔ان خیالات کااظہاربملالتھرانے شیرکشمیربھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں پی ڈی پی۔بی جے پی اتحاد کھوکھلے وعدوں اورصفرکارکردگی کی علامت بن کررہ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی عوام کوتقسیم کرنے کیلئے حقیرسیاست کررہی ہیں اورعوام کے مسائل کے ازالہ کی طرف ان جماعتوں کی کوئی توجہ نہیں ہے۔بملالتھرا نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں روزافزوں ہورہے اضافے پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے مرکزی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کاازالہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی قیادت نے اچھے دنوں کاوعدہ کیاتھاجوآج تک پورانہیں کیاگیاہے۔لتھرا نے کہاکہ مرکزی حکومت عام آدمی کی مشکلات کوسمجھنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔بملالتھرا نے ریاستی پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں سے پی ڈی پی ۔بی جے پی نے جووعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ڈوگرہ نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میںاضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔نیشنل کانفرنس لیڈران نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام بھی حکومت کی عوا م کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پورے جموں صوبے میں بجلی ،پانی اوردیگربنیادی سہولیات کافقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں گھریلوخواتین کاجینادوبھرہوگیاہے۔اس موقعہ پر ٹھاکرکشمیراسنگھ سابق ایم ایل سی، بابورام سابق ایم ایل سی، وجے لکشمی دتہ ریاستی نائب صدرصوبہ جموں، ستونت کورڈوگرہ صوبائی صدروومن ونگ جموں صوبہ، محمدایوب ملک، صدرجموں صوبہ ، عبدالغنی تیلی شریک چیئرمین اوبی سی سیل ،مہندرسنگھ ،وینااوبرائے ،اشوک ڈوگرہ، روی ڈوگرہ، راکیش سنگھ راکا، اشونی چاڑک، سوم راج تروچ، امرت ورشا، ایس نرمل سنگھ، روہت کیرنی ، روہت بالی، یش وردھن سنگھ، امن چیما،نتیش گوسوامی، فرمان علی، انوپ شرما، الطاف منہاس ،لولی، اشرف ،بھارتی، جیوتی، وینا، تلکی، راج رانی، رادھا،پریتوودیگران بھی موجودتھے۔