ڈوڈہ //پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع کشتواڑ کے صدر شیخ ناصر حسین نے حلقہ اندروال کے تحصیل کہارا میںبٹھیری کے بازار میں تودے گر آنے کی جگہ کا دورہ کرکے وہاں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ،جس میں تقریباً 25 دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے اس سانحہ پر سخت دکھ کا اظہار کرکے متاثرین کے حق میں معقول معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے متاثرہ دوکانداروںکے ساتھ .ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ریاستی و ضلع انتظامیہ سے تودے گر آنے سے متاثرین کو فوری طور سے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مستقبل میں ایسے واردات سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔