پی ڈی پی کا ڈل، نگین اور جہلم میں فائر اسٹیشنوں کے قیام کا مطالبہ

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعرات کو ڈل جھیل، نگین جھیل اور جہلم کے مکینوں کیلئے فائر سروس اسٹیشنوں کا مطالبہ کیا تاکہ آتشزدگی کے واقعات کو روکا جا سکے اور ان واقعات کے دوران ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ ایک بیان میں سرینگر کے ضلع صدر حاجی پرویز، ریاستی یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو اور نوجوان رہنما آصف وانگنو نے ڈل جھیل، نگین جھیل اور جہلم کیلئے فائر سروس اسٹیشنوں کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کے حالیہ واقعے میں ہاؤس بوٹس کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اوران مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈرز کا موقع پر تاخیر سے پہنچنے سے بھاری نقصان ہوتا ہے، اس لیے ڈل، نگین اور جہلم کے باسیوں کے نقصانات اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے ان جگہوں پر فائر اسٹیشن قائم کیے جائیں۔