سرینگر//جموں کشمیر بنک کو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) قرار دئے جانے کیخلاف پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے وابستہ لیڈران اور کارکنان نے سرینگر میں ہیڈ کوٹر سے احتجاج مارچ نکال کر پرس کالونی کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اس دوران وہاں موجود پولیس نے احتجاج میں شامل لوگوں کو آگے جانے سے روک دیا ہے۔اس دوران احتجاج یں شامل سیک کی جانب سے جموں کشمیر بنک کے متعلق لئے گئے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کشمیر بنک کو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) قرار دئے جانے کیخلاف پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے وابستہ لیڈران اور کارکنان نے پی ڈی پی کے ترجمان نعیم اختر کی قیادت میں سرینگر میں ہیڈ کوٹر سے احتجاج مارچ نکال کر پرس کالونی کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گور نر انتظامیہ کی جانب سے حالیہ جموں کشمیر بنک کے متعلق لئے گئے فیصلے کے خلاف زبردست نعرے لگا رہے تھے ہے اس دوران وہاں موجود پولیس نے احتجاج میں شامل لوگوں کو آگے جانے سے روک دیا اور پولوویو سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔اس دوران احتجاج یں شامل سیک کی جانب سے جموں کشمیر بنک کے متعلق لئے گئے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔نعیم اختر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بینک کو پی ایس یو دائرے میں لانا جموں کشمیر کی اقتصادیات پر حملہ ہے۔انہوں نے فیصلہ واپس لینے پر زوکا مطالبہ کیا ہے خیال رہے سیک کے مزکورہ فیصلے کے خلاف ریاستی عوام میں زبردست بے چینی پا ئی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں جمعرات کو کئی ریاست کی سب سے بڑی ملازموں کی تنظیم ای جیک سے وابستہ ملازمین اور لیڈان نے سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ۔دریں اثنا جموں کشمیر بینک کے ملازمین نے جمعرات کو سرینگر آل جموں کشمیر بینک آفیسرس فیڈریشن کے بینر تلے احتجاجی مارچ کر کے حکومتی فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی اس دوران ملازمین بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرس کے احاطے میں جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بینک کو پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ ذمرے میں لانے کے فیصلے کو واپس لینے کے حق میں نعرے درج تھے۔خیال رہے گور نر انتظامیہ نے کی سیک میٹنگ میں جموں کشمیر بنک پلک انڈر ٹیکنگ سیکٹر کے دائرے میں لایا گیا ہے جس پر ریاست کی سیاسی سماجی اور اقتصادی پارٹیوں نے شدیدناراض گی کا اظہار کیا ہے