پی ڈی پی و بھاجپا کی متضاد رائے ,ریاست کےلئے نقصاندہ: کانگریس

جموں//کانگریس وفد نے وادی کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت، بالخصوص بی جے پی کی مایوس کارکردگی کے بارے میں وزیر داخلہ کو مطلع کیا۔ گیسٹ ہاﺅس میں ملاقات کرنے کے بعد کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریاستی حکمران اتحاد میں شامل پی ڈی پی اور بی جے پی کے متضاد رائے کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہو رہا ہے جو کہ اس حساس ریاست کے لئے نقصاندہ ہے ۔ وفد نے ریاست کے تینوں خطوں کو درپیش مسائل کے بارے میں وزیر داخلہ کو مفصل جانکاری دی جس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، سرحدی علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے جوانوں کو دیگر ریاستوں کی طرز پر معاﺅضہ دئیے جانے کا مطالبہ شامل ہے ۔ وفد میں غلام محمد سروڑی، اعجاز خان، رمن بھلہ، نوانگ رگز ن جورا، شیام لال شرما، جگل کشور شرما ، بلبیر سنگھ اور راجندر سنگھ چب شامل تھے۔