Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پی ڈی پی نے وادی کوتباہی کے سوا کچھ نہ دیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 5, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی پر ریاست خاص طور سے وادی کو تباہی ،بربادی ،ظلم وجبراورسختی کے سوا کچھ نہ دینے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران جہاں ریاست سے افسپا ہٹانے کے مطالبے نے زورپکڑاتھا وہیں آج اس معاملے پربات کرنا بھی بے مقصد ہے۔پلوامہ راجپورہ میں پارٹی کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار جسٹس حسنین مسعودی کے حق میں چنائو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران درجنوں بنکرہٹائے گئے لیکن محبوبہ مفتی کی حکومت میں ماضی سے زیادہ بنکر بنائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے وادی میں فوج کی تعدادمیں کمی لائی تھی لیکن محبوبہ نے وادی کوفوجی چھائونی میں تبدیل کیا۔ پی ڈی پی کی طرف سے بھاجپا کیساتھ عوامی منڈیٹ کے خلاف جاکر اتحاد کرنے کو موجودہ حالات کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ آج یہاں ہر روز کریک ڈائون، گرفتاریاں،  چھاپے،  انکائونٹر، کسی نہ کسی گھر میں ماتم ہوتا ہے۔ 2015تک تو ایسا بالکل بھی نہیں ، آخر کیا بدل گیا؟ اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ 2014کے انتخابات میں زور شور سے انتخابی مہم چلی اور کافی تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ آج کے حالات دیکھئے ،جہاں 2014میں 30یا40فیصد ووٹ ڈالے گئے وہاں آج 5فیصد پولنگ بھی نہیں ہوئی، الیکشن مہم کا حال بھی آپ کے سامنے ہے۔ 2014کے انتخابات میں پی ڈی پی نے بھاجپا خلاف ووٹ مانگے اور جنوبی کشمیر نے قلم دوات جماعت کو سب سے زیادہ نشستیں دیں، لیکن لوگوں نے پی ڈی پی کو بھاجپا کیساتھ اتحاد کرنے کیلئے نہیں بلکہ بھاجپا کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے ووٹ دیئے تھے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے یہاں کے حالات کو اس قدر بدتر بنا دیا ہے کہ پہلی مرتبہ ہمیں ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے انتخابی مہم ختم ہونے سے چار دن پہلے ہی کچھ اُمیدوار میدان چھوڑ کر چلے گئے جن میں محبوبہ مفتی بھی شامل ہے۔  انہوں نے کہا  ’’ہماری آنے والے لڑائی آسان نہیں، جن طاقتوں سے ہمارا مقابلہ ہے، اُن طاقتوں نے پہلے ہی اپنا منشور آپ کے سامنے رکھا ہے، وہ جموں وکشمیر کی شناخت، جموں وکشمیر کی پہچان اور جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن سے پریشان ہیں، وہ اس بات سے پریشان ہیں یہاں دفعہ370اور 35اے ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح آئین تبدیل کرکے جموں وکشمیر ملک کیساتھ مکمل ضم کیا جائے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ جموںوکشمیر کا الحاق مشروط ہوا۔ ہماری ریاست نے الحاق سے پہلے بات چیت کی، معاہدے پر دستخط کئے اور اپنے لئے خصوصی پوزیشن حاصل کی۔ ہماری ریاست باقی ریاستوں کی طرح ملک میں بلا مشروط گل مل نہیں گئی۔‘‘عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’ان طاقتوں کا مقابلہ ہمیں سڑکوں پر، عدالت میں اور پارلیمنٹ میں بھی کرنا ہے اور اس کیلئے ہمیں بہترین اُمیدوار چُننا ہوگا۔ کانگریس کے اُمیدوار پر نظر ڈالی جائے تو سب سے پہلے یہ بات سامنے آتی ہے کہ جتنا زیادہ نقصان ریاست کی خصوصی پوزیشن کو کانگریس نے پہنچایا ہے اُتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا، کس طرح شیر کشمیر کو گرفتار کرنے کے بعد کانگریس نے خصوصی پوزیشن کو کھوکھلا کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقامی زبانیں ملکی ثقافت کازیور انگریزی بولنے والوں کو عنقریب شرم آئے گی:امیت شاہ
برصغیر
پنشنروں کی شکایات کا ازالہ ترجیح یکم سے30جولائی تک خصوصی مہم کاانعقاد ہوگا:ڈاکٹرجتندرسنگھ
برصغیر
سونیا گاندھی ہسپتال سے رخصت، کانگریس رہنما کی صحت میں بہتری
برصغیر
مودی غیرملکی دورے کے بعد وطن واپس آج بہاراوراُڑیشہ کے دورے پرروانہ ہوں گے
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

چھ ماہ گزر گئے، مگر ریزرویشن معاملہ جوں کا توں ،طلباء مایوس، حکومت خاموش

June 19, 2025
تازہ ترینکشمیر

حکومت ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک واضح ٹائم لائن طے کرے: الطاف بخاری

June 19, 2025
File Photo
کشمیر

کابینہ اجلاس میں ریزرویشن رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی قانونی طور قابلِِ عمل دستاویز بنانے کیلئے اس پر مزید کام کرنے کی ہدایت

June 19, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں279سرکاری عمارتیں سولر پینل لگانے کیلئے 100کروڑ کے ٹینڈر جاری

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?