پی ڈی پی ضلع صدر کا دورۂ دیہات

کشتواڑ// ضلع صدر پی ڈی پی ایڈوکیٹ شیخ ناصر حسین نے اندروال حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں کافی مدت سے برف جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ضلع صدر نے اندروال حلقہ کے علاقہ چھاترو، ڈمبر، نارئن، چنگام اور پارنا کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل کو سنجیدگی سے سنا۔ انہوںنے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام و ضلع انتظامیہ سے مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا جن میں برف کو فوری طور پر ہٹانا، راشن کی کمی کو دور کرنا اور دیگر بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔نمائندہ سے بات
 کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ و متعلقہ حکام کو اندروال حلقہ کے مختلف علاقوں کا خاص جائزہ لینا چاہئے جہاں کافی مدت سے برف سڑکوں پر جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا متعلقہ حکام و ضلع انتظامیہ کو عوامی مشکلات، مسائل و مطالبات کا خصوصی جائزہ لینا چاہے۔